skip to content

Read about our recent product expansion here.

COVID-19 باخبر رضامندی

 

طلباء اور عملے کے ٹیسٹ کیوں کیے جا رہے ہیں؟

شکاگو پبلک اسکولز (CPS) ہمارے طلباء، عملے اور اسکول کی کمیونٹی کی حفاظت کو فروغ دینے کی ڈسٹرکٹ کی کوششوں کے حصے کے طور پر COVID-19 ٹیسٹنگ فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ کے مجموعی حفاظتی پروٹوکولز کا حصہ ہے جس میں چہرے کو کپڑے سے ڈھانپنا، سماجی دوری، اور تخفیف کی دیگر حکمت عملیاں شامل ہیں، لیکن انھی تک محدود نہیں ہیں۔ اس بات کا تعین کرنا کہ آیا کسی طالب علم یا عملے کے رکن کو COVID-19 وائرس ہے، ان کی اور جن کے ساتھ وہ تعامل کرتے ہیں ان کی حفاظت کے لیے ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔

طلباء اور عملے کے کون سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں؟

CPS طلباء اور عملے میں COVID-19 وائرس کا پتہ لگانے کے لیے انھیں ٹیسٹنگ فراہم کر رہا ہے۔ ذیل کا پیراگراف اس ٹیسٹ سے متعلق معلومات اور خطرات کی وضاحت کرتا ہے۔

یہ ٹیسٹ کیسے دیا جاتا ہے؟

ڈسٹرکٹ کا COVID-19 ٹیسٹنگ پروگرام پانچ سے دس سیکنڈ تک ناک میں Q-Tip کی طرح ایک چھوٹا سویب ڈال کر جانچ کے لیے نمونہ جمع کرنے پر مشتمل ہوتا ہے۔ نمونہ کی جانچ COVID-19 کی موجودگی کے لیے کی جائے گی، اور نتائج عام طور پر 48-72 گھنٹوں کے اندر دستیاب ہوں گے۔ ٹیسٹنگ مکمل ہوجانے پر، نمونے مناسب طریقے سے تلف کر دیئے جائیں گے۔

طلباء اور عملے کے ٹیسٹ کتنی کثرت سے کیے جاتے ہیں؟

جبکہ آن سائٹ ٹیسٹنگ ہفتہ وار منعقد کی جائے گی، انفرادی طلباء کا ٹیسٹ کم از کم مہینے میں ایک بار کیا جائے گا۔ حسب اطلاق اور حسب ضرورت عملے کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ آفس آف سٹوڈنٹ ہیلتھ اینڈ ویلنس کی ہدایت پر ٹیسٹنگ کی پیش کش زیادہ کثرت سے کی جا سکتی ہے۔

اگر کسی طالب علم یا عملے کے کسی رکن کا نتیجہ مثبت آیا ہو تو کیا ہوتا ہے؟1

ایسی صورت میں جبکہ ٹیسٹ، COVID-19 کی امکانی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہو، اس ٹیسٹ کو مکمل کرنے والی لیب اور آفس آف سٹوڈنٹ ہیلتھ اینڈ ویلنس طالب علم کے والدین/سرپرست یا عملے کے رکن کو “ممکنہ طبی اہمیت کے نتائج” کے بارے میں مطلع کریں گے۔ CPS ممکنہ طبی اہمیت کے نتائج کو ڈسٹرکٹ کی طرف سے نافذ کردہ دیگر اسکریننگ اقدامات، بشمول علامات کی اسکریننگ، درجہ حرارت کی پیمائش، اور قابل مشاہدہ COVID-19 جیسی علامات کی طرح ہی سنبھالے گا۔ مثال کے طور پر، اس کا یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی اہمیت کے حامل نتائج ہوئے، تو جس طالب علم یا عملے کے رکن میں COVID-19 کی امکانی موجودگی ہوگی اسے اسکول سے الگ اس وقت تک اپنے گھر پر ہی رہنا اور الگ تھلگ رہنا ہوگا جب تک کہ کسی منظور شدہ تشخیصی جانچ کے ذریعے اسے اس امکان سے پاک نہ قراردیا جائے یا بصورت دیگر شکاگو کے محکمہ صحت عامہ کی مطلوبہ قرنطینہ اور اسکول سے واپسی کے پروٹوکول پر رہنمائی کی تعمیل کرنے تک خود کو الگ تھلگ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

اگر کسی طالب علم یا عملے کے کسی رکن کا نتیجہ منفی آیا ہو تو کیا ہوتا ہے؟

منفی ٹیسٹ کا نتیجہ اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ کسی شخص میں وہ وائرس نہیں ہے جو COVID-19 کا سبب بنتا ہے، کیونکہ ٹیسٹ بعض اوقات غیر درست منفی نتائج یا “غلط منفی” نتائج ظاہر کرتے ہیں۔ اگر کسی طالب علم کا نتیجہ منفی آتا ہے تو اس کے والدین/سرپرستوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ اگر انفرادی عملے کے رکن کا نتیجہ منفی موصول ہوتا ہے تو ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ منفی نتائج پر طبی مشاہدات، قابل مشاہدہ علامات، صحت کی سرگزشت اور وبائی امراض کی معلومات کے ساتھ غور کیا جانا چاہیے۔ ٹیسٹس طبی تشخیص یا مشورے کے نعم البدل نہیں ہوتے ہیں۔

میرے ٹیسٹ کے نتائج کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے؟

مثبت ٹیسٹ کے نتائج محفوظ طور پر اور رازدارانہ انداز میں رپورٹ کیے جائیں گے۔ درخواست کیے جانے پر، مثبت ٹیسٹ کے نتائج ہر اس فرد کو بھیجے جا سکتے ہیں جسے ٹیسٹ کے نتائج موصول کرنے کی آپ اجازت دیتے ہیں۔ CPS اسکول کے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے، اپنے ملازمین، طلباء، اور زیادہ سے زیادہ CPS کمیونٹی کی حفاظت کے لیے، اور ڈسٹرکٹ بھر میں جانچ کی کوششوں اور نتائج کے بارے میں عوامی مجموعی یا غیر شناخت شدہ ڈیٹا کا استعمال اور اس کا انکشاف بھی کر سکتا ہے۔ CPS مثبت ٹیسٹ کے نتائج کو قانون کے تقاضوں کے مطابق رازدارانہ رکھے گا۔ کسی بھی مطلوبہ انکشافات کے حوالے سے، CPS صرف ضروری معلومات کو ظاہر کرنے کے لیے معقول کوششیں کرے گا۔ CPS صحت عامہ کے حکام پر نتائج کے انکشاف کے لیے شکاگو کے مقامی محکمہ صحت اور الینوائے محکمہ صحت عامہ کے رہنما خطوط کی تعمیل کرے گا۔

ٹیسٹنگ کے لیے ریلیز اور باخبر رضامندی

ذیل میں دستخط کرتے ہوئے، میں تصدیق کرتا/کرتی ہوں کہ میرے پاس خود اپنے لیے یا میرے اس نابالغ بچے کے لیے رضامندی فراہم کرنے کا قانونی اختیار ہے جو COVID-19 ٹیسٹنگ کروا رہا ہے اور میں رضاکارانہ طور پر درج ذیل کی رضامندی دیتا/دیتی ہوں:

  1. نمونہ جمع کرنے اور COVID-19 کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے ٹیسٹنگ میں شرکت؛
  2. یہ کہ اس طرح نمونہ جمع کرنے سے منسلک سب سے عام خطرات ہلکا درد یا بے آرامی، دم گھٹنے کا ہلکا سا احساس، یا ناک سے معمولی خون بہنا شامل ہیں۔ ؛
  3. کہ طبی اہمیت کے نتائج کو ملازم، طالب علم، یا صحت کے ریکارڈ (جیسا کہ قابل اطلاق) کے طور پر برقرار رکھا جا سکتا ہے جس طرح ڈسٹرکٹ فی الحال دوسرے ملازم، طالب علم، یا صحت کے ریکارڈ کو برقرار رکھتا ہے، جیسے حفاظتی ٹیکوں اور جسمانی ریکارڈز؛
  4. کہ میں سمجھتا/سمجھتی ہوں کہ غلط مثبت یا غلط منفی نتائج کا امکان موجود ہے جیسا کہ کسی بھی طبی ٹیسٹ کے ساتھ ہوتا ہے اور اس ٹیسٹ کو COVID-19 کی تشخیص یا تصدیق یا انفیکشن کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے، واحد بنیاد، یا کسی حتمی بنیاد کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے؛
  5. ذاتی معلومات کو جمع کرنے، استعمال کرنے اور افشاء کرنے کے لیے، بشمول ٹیسٹ کے نتائج، COVID-19 ٹیسٹوں کے دیئے جانے کے مقاصد کے لیے اور ٹیسٹ کے نتائج مجھے، میرے نابالغ بچے (اگر قابل اطلاق ہو)، آرڈر کرنے والے معالج، CPS، تھرمو فشر اور/یا Color Health کو بتانے کی غرض سے؛ اور
  6. اس جانچ میں آپ کے بچے کی شرکت سے پیدا ہونے والے تمام حقوق، دعوے، کارروائی کے اسباب، نقصانات، اور/یا کسی بھی قسم کے اخراجات سے دستبردار ہو جائیں۔

یہ رضامندی جاری ٹیسٹنگ کے لیے درست ہے، تاوقتیکہ میں تحریری طور پر 773-553-KIDS یا covidtestingcps@cps.edu سے رابطہ کرتے ہوئے اپنی رضامندی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ نہ کرلوں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ اپنی رضامندی کو منسوخ کرتے ہیں تو آپ پروگرام کے ذریعے ٹیسٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اور آپ کی منسوخی کی درخواست پر کارروائی کرنے سے پہلے پروگرام کے تحت موصول ہونے والی جانچ پر کوئی بھی منسوخی لاگو نہیں ہوگی۔

 

1 ٹیسٹوں کا نتیجہ کبھی کبھار غلط مثبت ہوسکتا ہے۔ مثبت نتائج COVID-19 کا سبب بننے والے وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں؛ تاہم، مریض کی سرگزشت اور دیگر تشخیصی معلومات کے ساتھ طبی ارتباط مریض کے انفیکشن کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ مثبت نتائج بیکٹیریل انفیکشن یا دوسرے وائرس کے ساتھ ملے جلے انفیکشن کو مسترد نہیں کرتے ہیں۔ ٹیسٹ میں پایا جانے والا ایجنٹ (ایجنٹس) بیماری کی قطعی وجہ یا نتیجہ نہیں ہو سکتا۔ مثبت نتائج کے لیے آپ طبی مشورہ لینے پر غور کر سکتے ہیں۔